حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سنیئر نائب ایرانی صدر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق "اسحاق جہانگیری" نے ان پیغامات میں مزید کہا کہ عیدالاضحی، اللہ رب العزت کے سامنے اطاعت اور محض بندگی کا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ کیلے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
جہانگیری نے اس امید کا اظہار کردیا کہ حکومتوں اور سانئسدانوں کی دن اور رات کوششوں سے دنیا میں امن اور استحکام کا قیام ہوجائے گا اور جلد از جلد عالمیگر وبا کوویڈ-19 پر قابو پایا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد باقر قالیباف" نے بھی اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔